ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم، راشد خان تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، افغانستان کے راشد خان تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 سے کم میچز میں راشد خان 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

افغان بالر نے یہ اعزاز 92 میچ کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

افغانستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف دو پلیئرز نے 150 وکٹیں حاصل کی ہیں،بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے 129 میچز کھیل کر 149 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف راشد خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، افغان ٹیم کی شاندار کارکردگی انہیں سیمی فائنل میں لے گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More