صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

فنانس بل 2024 :مجموعی طور پر 128 سفارشات پیش

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورت تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ایک ہی دن میں 2 ہیٹ ٹرکس

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ میں تقرری کے باعث عہدہ خالی ہوا تھا،جسٹس شفیع صدیقی مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس تعینات رہیں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More