پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت، چینی آٹو کمپنی اورحب پاور کے درمیان معاہدہ طے

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لئے چینی آٹو کمپنی بی وائی ڈی اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

شراکت داری کے اعلان کے بعد پاکستان آٹوموٹو ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، یہ پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کی علامت ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 79 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے اپنے ماتحت ادارے حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے لئے بی وائی ڈی کے ساتھ تعاون کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

حب پاور کے مطابق مقامی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں ممکنہ طور پر بہت بڑے معاشی فوائد اور روزگار کے وافر مواقع موجود ہیں۔

بی وائی ڈی گزشتہ سال ٹیسلا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بن گئی ہے۔ اس نے 2023 کا اختتام ریکارڈ توڑ فروخت کے حجم کے ساتھ کیا ہے، جو 3 ملین سالانہ فروخت کے ہدف سے تجاوز کرتا ہے اور مسلسل دوسرے سال عالمی نیو انرجی وہیکل سیلز چیمپیئن بن گیا ہے۔

دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے کی بڑی کمی

اب تک، اس آٹو جائنٹ کے بیرون ملک کاروبار نے چلی، برازیل، کولمبیا، میکسیکو، کوسٹا ریکا اور بہت سے دوسرے ممالک کا احاطہ کیا ہے، اور اس کی الیکٹرک گاڑیاں چھ براعظموں، 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں اور دنیا بھر میں 200 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرچکی ہیں۔

بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے فیصلے سے رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں برآمد کرنے کی راہیں کھل گئی ہیں۔ واضح رہے یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More