پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 79 ہزار382 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور ، ڈالر مہنگا ہو گیا
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 2103 پوائنٹس اضافے سے 78810 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔