گڈ اور بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے ، بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور اس قسم کے بے بنیاد بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، غلط بیان بازی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گی۔

عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات ، ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت بارے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہفتے کو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی، وفاقی حکومت کو عزم استحکام کے طریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

 آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے ، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ، تحریک انصاف

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے تفصیلی اور واضح خدوخال تاحال سامنے نہیں آئے ہیں، عزم استحکام صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل از وقت ہے۔ یقینا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائیگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More