مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دے دیا۔

گزشتہ روز افغانستان نے آسٹریلیا کو سپر ایٹ مرحلے میں 21 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی فتح حاصل کی بلکہ ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ بھی کر دیا۔

افغانستان کی اس فتح پر مائیکل وان نے ایکس پر افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور راشد خان کی کپتان کو سراہا۔

افغان گیند بازوں کے آگے کینگروز ڈھیر، آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں بڑی شسکت

ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف فتح سے افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، آسٹریلیا کا ایک میچ باقی ہے جو اسے بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔آسٹریلیا کے دو پوائنٹس ہیں اور بھارت کے خلاف اسے ہر صورت فتح درکار ہے، دوسری جانب افغانستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہے، اگر آسٹریلیا بھارت سے ہار جاتا ہے اور افغانستان بنگلا دیش کو قابو کر لیتا ہے تو افغانستان سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

اس گروپ میں بھارت چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان کے دو دو پوائنٹس ہیں، بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکتی ہے۔چار ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی ہے، اس طرح گروپ ون میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اگر بھارت آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے تو آسٹریلیا کے دو پوائنٹس ہی رہیں گے، اس طرح افغانستان اگر بنگلا دیش سے شکست کھا جاتا ہے تو پھر تینوں ٹیموں کا رن ریٹ دیکھا جائے گا اور بہترین رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔

دوسری جانب اگر آسٹریلیا بھارت کو شکست دے دیتا ہے اور افغانستان بھی بنگلا دیش کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت ، آسٹریلیا اور افغانستان تینوں کے چار چار پوائنٹس ہو جائیں گے اس طرح بہترین رن ریٹ والی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں چلی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More