پنجاب میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خطرہ

اردو نیوز  |  Jun 23, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 

پنجاب بھر کی انتظامیہ کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ 

مراسلے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں جبکہ دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔ 

جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارشیں متوقع ہیں۔ جولائی میں معن سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کومون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More