آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنیکی منظوری ، قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Jun 23, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزارت داخلہ میں محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتِ حال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکیوں کیلئے سکیورٹی پلان پر غفلت کی گنجائش نہیں ، وزیر داخلہ

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اور گل پور پاؤر ہاؤسزکی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے ، ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہو گی۔

کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More