پنجاب حکومت کا ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کیخلاف اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

پنجاب حکومت نے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار چیک کرے گی اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی۔

پنجاب حکومت کے 100 دن مکمل ، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چھاپے مارے گی، اتھارٹی کو جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا اور اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی تجاوزات کے خاتمے کےلئے انتظامیہ سے مل کر اقدامات کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More