آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت منظور

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے چار مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی۔

سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ،پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔

وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ اسد قیصر پی ٹی آئی رہنما اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ہیں،درخواست گزار کو پتہ نہیں تھا کہ وہ ان مقدمات میں نامزد ہیں ، ان مقدمات میں دیگر نامزدملزمان بری ہو چکے ہیں۔ وکیل نے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے بھی عدالت میں پیش کیے۔

نواز شریف حلفاً کہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے، اسد قیصر

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کیس میں ساری دفعات قابل ضمانت ہیں اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ اس پرعدالت نے آزدی مارچ کے چارمقدمات میں اُن کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More