غیر ملکیوں کیلئے سکیورٹی پلان پر غفلت کی گنجائش نہیں ، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ نہ آئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

محسن نقوی نے غیر ملکیوں سے متعلق سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔

وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More