قیمت میں اضافہ، سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعداد وشمارکے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری سب سے مہنگی ہو گئی، قیمت 1340 روپے تک پہنچ گئی،ایک سال میں گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کا بھاؤ 17.50 فیصد بڑھا ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1300روپے رہی، ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں ایک سال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرغی کا گوشت 17 روپے کلو سستا ہو گیا

ملک کے جنوبی حصے میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 3.5 فیصد اضافے سے 1204 روپے ہو گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بیس جون کو کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 1166 روپے تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈیوٹی کی شرح دو روپے کلو سے بڑھا کر تین روپے کلو کر دی گئی ہے، اس فیصلے کے اطلاق سے سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More