سعودی عرب میں 35پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق

ہم نیوز  |  Jun 20, 2024

وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

ڈی جی حج کاکہنا ہے کہ 20پاکستانی حجاج کی اموات مکہ میں اور 6مدینہ میں ہوئی، درجہ حرارت 50ڈگری ہونے کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا، عازمین کو بے یارو مدد گار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی مہیا کردہ معلومات پر بھروسہ کرتے اور بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

سنا تھا حج آسان نہیں، اب سمجھ بھی آ گیا، یاسر نواز

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کسی بھی حاجی کی وفات ہونے کی صورت میں ہمیں اطلاع دی جاتی ہے، سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثا سے باقاعدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔

اسکے بعد غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے یا پھر ورثا کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

شاندانہ گلزار نے پیسکو گریڈز سے زبردستی بجلی بحال کروادی

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More