اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور ، ڈالر مہنگا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jun 20, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

عید تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں 1315 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 78 ہزار 73 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

عید الاضحیٰ سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More