عمران خان کی رہائی والے حالات نہیں، 30 اگست تک کچھ ہوکر رہے گا، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jun 20, 2024

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی والے حالات نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔ کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکر رہے گا۔

پاکستان کے سارے حکمران گیٹ نمبر4سے نکلے ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہوجائے گا۔

عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملا اور نیشنل پریس کلب میں کھانا بھی کھایا۔’

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More