راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر بارش ، گرمی کی شدت میں کمی

ہم نیوز  |  Jun 18, 2024

شدید گرمی کے بعد راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر مزید بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بحیرہ عرب کی نم ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان، معمول سے زیادہ بارشوں کا خدشہ

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، شہر قائد میں رات کے وقت میں بوندی باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More