ملک کھڈے میں چلا گیا ، ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیر اعظم چاہئے ، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ تیس اگست تک سیاست سے دور ہیں ، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے، مسائل حل نہیں ہو رہے۔

نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ میں کھربوں کے ٹیکس لگا دیئے گئے، 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعتکاروں کو سہولت دی، ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

بعد ازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عیدِ الاضحیٰ کے موقع پر لال حویلی میں دو اونٹ اللّٰہ کی راہ میں قربان کیے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود شیخ رشید کے آفیشل اکاؤنٹ پر اونٹوں کی قربانی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزادی مارچ کیس میں بری

اُنہیں اس ویڈیو میں قصائیوں کے ساتھ مل کر اونٹ کو قربانی کے لیے زمین پر گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ارد گرد لوگوں کا ہجوم بھی جمع نظر آ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More