نواز شریف نے جاتی عمرا ، شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عید ادا کی

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

 سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل ہر خاص و عام نے نماز عید ادا کی۔

مسلمل لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے جاتی عمرا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، نماز کے بعد وزیراعظم نمازیوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

صدر ، وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کی عیدالاضحیٰ پر پوری قوم کو مبارکباد

علاوہ ازیں حسین نواز ، حسن نواز نے بھی جاتی عمرا ، وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ نماز عید پڑھی۔

 اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور خورشید شاہ نے سکھر ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں اپنے گھر الامین ہاؤس میں نمازعید ادا کی۔ نماز کے بعد  ملک کی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More