ٹی 20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

سینٹ لوسیا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کے بیٹر برانڈن مکمولن نے نمایاں کھیل پیش کیا۔ انہوں نے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ کپتان رچرڈ برنگٹن نے 31 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔

آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلین اسکواڈ

آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت مچل مارش کر رہے ہیں، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، آشٹن آگر، نیتھن ایلیس، ایڈم زیمپا اور مچل اسٹارک ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسکاٹش اسکواڈ

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض رچرڈ برنگٹن سرانجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جارج منسی، مائیکل الیگزینڈر جونز، میتھیو ہینری کروس، مائیکل الیگزینڈر لیکس، برانڈن مکمولن، کریس گریوز، صفیان شریف، مارک واٹ، براڈلی وہیل اور کرس سول شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More