پاکستانی اتھلیٹ یاسر علی نے تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

سیئول: پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر علی نے دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

جیولن تھرو میں ارشد ندیم کے بعد ایک اور اتھلیٹ نے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں سری لنکا نے 85.45 میٹر تھرو پھینک کر پہلی جبکہ پاکستان نے 78.10 میٹر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سری لنکا 77.57 میٹر تھرو پھینک کر اور جاپان 77.25 میٹر تھرو پھینک کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کوریا میں منعقد کیے گئے تھے۔  چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر علی کے ساتھ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری نے انجام دیئے۔ محمد یاسر اور کوچ سید فیاض حسین بخاری 18 جون کو واپس وطن پہنچیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More