اٹک ، ایلیٹ فورس کے اہلکار نے 2 وکیل قتل کر دیئے

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

چوہدری عدنان قتل کیس ، لیگی رہنما چوہدری تنویر کی ضمانت مسترد ، گرفتاری کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی ،واقعے کے بعد وکلاکی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ ڈی پی او اٹک نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More