سنگین مقدمات درج کرنے کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزادی مارچ کیس میں بری

بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More