تحریک انصاف کے رہنما امجد علی اور 36 کارکن میانوالی جیل سے رہا

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

 تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور 36 کارکنوں کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔

امجد علی کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا

امجد علی خان کو انسداد دہشگردی عدالت سرگودھانے بری کر دیا تھا تاہم جمعرات کو 3  ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمشنر نے تین ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے  جس کے بعد انہیں میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں  میانوالی جیل سے پی ٹی آئی کے 36 کارکنوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More