ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شاہد آفریدی نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشورہ بھی دے ڈالا

ہم نیوز  |  Jun 15, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے پر شاہد آفریدی نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشورہ بھی دے ڈالا۔

پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں نہیں جا سکی ہے، اس موقع پر شاہد آفریدی نے بابراعظم پر تنقید کی اور کہا کہ ایونٹ سے قبل ناکامیوں کے باوجود بابر اعظم کو کپتانی دی گئی۔

ناقص کارکردگی ، پاکستانی کرکٹرز کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ گیا

شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کمیٹی نے بابر اعظم کو کپتان کیوں بنایا؟ سابق کپتان نے اپنے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو دوسری مرتبہ کپتانی لینے کے فیصلے پر نظر ڈالنی چاہیے تھی اور کپتانی نہیں لینی چاہیے تھی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر کپتان اچھا ہو تو شکست سے دوچار ٹیم کو بھی جتوا سکتا ہے، بابراعظم 5 سے 6 ایونٹس میں کپتانی کر چکے ہیں۔ بابراعظم سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلے باز کے طور پر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، بابراعظم کو ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر بننا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20ورلڈ کپ سے باہر

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کپتانی کے لئے اچھا انتخاب تھے، بابراعظم کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر کہتے ہیں کہ بالرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، یہ بلیم گیم نہیں ہونا چاہیے، بابر کو ایک یونٹ کی طرح لیڈ کرناچاہیے تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ائیر لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس پر امریکا کے 5 پوائنٹ ہو گئے، امریکا کینیڈا اور پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کی وجہ سے چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا۔

پاکستان کے دو پوائنٹس تھے ائیرلینڈ سے اگر امریکا شکست کھا جاتا تو پھر پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن تھے لیکن بارش نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More