Getty Images
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش اور گیلے میدان کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے اور اس طرح پاکستان کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ امریکہ نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران گروپ اے کے اہم میچ آئر لینڈ بمقابلہ امریکہ کے آغاز سے قبل امریکی شہر لوڈر ہل کا موسم موضوع بحث بنا رہاہے۔ آج کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ٹاس ہونا تھا لیکن میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر کا شکار رہا۔
اس دوران امپائرز نے کئی مرتبہ میدان کا معائنہ کیا لیکن گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے میدان بہت زیادہ گیلا تھا اور تین گھنٹے سے زائد دیر تک مختلف مراحل میں کئی بار معائنے کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوا اوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا جس کے بعد گروپ اے میں امریکہ کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان اپنے گروپ کا آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو ہونے والا آخری میچکھیلنے سے پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ایونٹ میں رہنے کے لیےپہلے تو آئرلینڈ اور امریکہ کا میچ ہونا ضروری تھا اور اگر میچ ہوتا تو اس میں امریکہ کی شکست بھی ضروری تھی۔
پاکستان کے ساتھ آئرلینڈ بھی باضابطہ طورپر ورلڈکپ مقابلوں سے باہر ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ امریکہ کے خلاف کھیلا تھا اور اس نے دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے اس تبصرے اور میمز شیئر کرنا شروع کر دی اور صارفین جہاں پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی کو کوس رہے ہیں وہیں ’قدرت کے نظام‘ کا ساتھ بھی نہ ملنا زیر بحث ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بلاآخر قدرت کا نظام بھی بارش کی وجہ سے ختم ہو گیا۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس ملک میں کچھ اچھا نہیں ہو رہا، ہمارے سب سے اہم اثاثہ قدرت کے نظام نے بھی ہمیں دھوکہ دے دیا۔‘
ایک صارف نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کیا کہ ’ یہ بہترین مثال ہے کہقدرت کا نظام صرف ان کی مدد کرے گا جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔جب آپ 3پر12 رنز کا دفاع نہیں کر سکتے یا 48 گیندوں پر 48 رنز نہیں بنا سکتے تو آپکسی چیز کے مستحق نہیں تھے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’فلوریڈا لاڈرہل میں ایک بار پھر بارش ہو رہی ہے۔ پاکستان اس ورلڈ کپ سے باضابطہ طور پر نکل گیا ہے،ایک بار پھر دل ٹوٹ گیا ہے۔ قدرت ہمیشہ مدد نہیں کرے گی۔‘
گروپ اے کے تین میچز میں میزبان امریکہ کے علاوہ پاکستان، آئر لینڈ اور کینیڈا تینوں ٹیموں کے پاس یہ موقع تھا کہ وہ انڈیا کے ہمراہ سپر ایٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کر سکیں۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین گروپ سٹیج مقابلوں کی منسوخی کا خدشہ پیدا ہوا تھا۔
Getty Images
امریکہ کے خلاف انڈیا کی فتح کے بعد ٹورنامنٹ کے نیو یارک میں میچز اختتام پذیر ہوگئے اور اس گروپ کے بقیہ تین میچز فلوریڈا کے شہر لوڈر ہِل کے سینٹرل بروورڈ پارک میں ہونا تھے۔
تاہم فلوریڈا کو طوفانی بارشوں کا سامنا ہے اور اس ریاست میں گذشتہ دنوں کے دوران ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ وہاں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔
امریکی نیشنل ویدر سروس نے پیشگوئی کی تھی کہ جمعے کی صبح لوڈر ہِل میں غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے۔ اسی روز امریکہ کا آئر لینڈ سے مقابلہ ہے جس کے گروپ سٹیج میں پوائنٹس ٹیبل پر اثرات ہوسکتے ہیں۔
جمعرات کو سینٹر بروورڈ پارک کے گراؤنڈ سٹاف نے کوورز ہٹا دیے تھے تاکہ گراؤنڈ کو خشک کیا جاسکے تاہم میچ سے قبل آئر لینڈ اور امریکہ دونوں ٹیمیں باہر ٹریننگ نہیں کر سکیں۔
Getty Images
25 ہزار شائقین کی گنجائش والے اس سٹیڈیم کا افتتاح 2007 میں ہوا تھا۔ اس میں پانی کی نکاسی کا اچھا نظام موجود ہے اور منتظمین کو امید ہے کہ اگر موسم نے اجازت دی تو تمام میچز ممکن ہوسکیں گے۔
11 جون کو یہاں بارش ہی کی وجہ سے سری لنکا اور نیپال کے درمیان میچ منسوخ ہوا تھا۔
خیال ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بقیہ میچز کو قلیل مدت میں کہیں اور منتقل کرنے کے بہت کم امکانات ہیں۔
Getty Imagesپوائنٹس ٹیبل پر بارش کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ڈراپ کیچ جس کے باعث پاکستان کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کے امکانات اب بھی برقرار ہیںنیویارک کی ’جادوگر‘ پچ متنازع کیسے بنی اور یہ بیٹرز کے لیے خطرناک کیوں ہو سکتی ہے؟پاکستان کی بالآخر ورلڈ کپ میں پہلی جیت: ’پاکستانی ٹیم نے ہمیں ہر ملک کو سنجیدہ لینے کی عادت ڈال دی ہے‘
امریکہ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے اچھے امکانات ہیں کیونکہ اس نے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں۔
اگر وہ جمعے کو آئرلینڈ کے خلاف جیت جاتے ہیں تو گروپ کے باقی دونوں میچز بے معنی ہوجائیں گے۔ یعنی اس بات سے فرق نہیں پڑے گا کہ پاکستان آئر لینڈ کے خلاف اپنا میچ جیت جائے۔
اگر جمعے کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوجاتا ہے تو امریکہ کے پانچ پوائنٹ ہوجائیں گے اور وہ سپر ایٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کر جائے گا۔ باقی تینوں ٹیموں (پاکستان، کینیڈا اور آئر لینڈ) کے پوائنٹس ان سے کم رہیں گے جس کی بدولت وہ سپر ایٹ راؤنڈ تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
اگر آئرلینڈ کو امریکہ کے خلاف فتح حاصل ہوتی ہے تو پاکستان اور کینیڈا میں سے ایک ٹیم نیٹ رن ریٹ کے اعتبار سے اوپر آ سکتی ہیں۔
کینیڈا اور انڈیا کا میچ سنیچر کو جبکہ اتوار کو پاکستان بمقابلہ آئر لینڈ ہوگا۔
Getty Imagesافغانستان کی سپر ایٹ تک رسائی، نیوزی لینڈ 2014 کے بعد پہلی بار باہر
افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
کپتان راشد خان کی ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو 95 رنز پر آل آؤٹ کر دیا جس کے بعد گلبدین نائب نے 49 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ اس سے قبل فضل حق فاروقی نے تین جبکہ نوین الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی اس فتح کا مطلب یہ ہے کہ گروپ سٹیج میں ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ وہ ٹیم تھی جس نے گذشتہ تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس کے سیمی فائنل کھیلے جبکہ انھیں 2021 کے فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔
کین ولیمسن کی ٹیم کو افغانستان کے خلاف پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے تھے۔ 2014 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ اس ایونٹ کی چار بہترین ٹیموں میں شامل نہیں ہے۔
اپنی کامیابی پر افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ’اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنا بہترین ہے۔ لڑکوں نے پہلے میچ سے ہی بھرپور کوششیں کی ہے، ہم نے جلد کنڈیشنز کے مطابق ایڈجسٹ کیا۔ مجھے یہ بہت اچھا لگا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’فضل حق جیسے بولر پہلی گیند سے ہی جارحانہ کھیلتے ہیں جس سے ہمارا بولنگ یونٹ مضبوط ہوتا ہے۔
اگر آپ جلد وکٹیں حاصل کر لیں تو مڈل اوورز میں مدد ملتی ہے۔ اگر بلی باز آپ پر اٹیک کرے تو آپ کو بھی اٹیک کرنا چاہیے۔‘
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ڈراپ کیچ جس کے باعث پاکستان کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کے امکانات اب بھی برقرار ہیںنیویارک کی ’جادوگر‘ پچ متنازع کیسے بنی اور یہ بیٹرز کے لیے خطرناک کیوں ہو سکتی ہے؟پاکستان کی بالآخر ورلڈ کپ میں پہلی جیت: ’پاکستانی ٹیم نے ہمیں ہر ملک کو سنجیدہ لینے کی عادت ڈال دی ہے‘’جیتا ہوا میچ کیسے ہارا جاتا ہے، یہ کوئی پاکستان سے سیکھے‘: انڈیا کے خلاف شکست پر پاکستانی شائقین ٹیم پر برہم