پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا ، موڈیز

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بجٹ قرض پروگرام کےلیے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہونے کا امکان ہے،پاکستانی میں شرح نمو کا ہدف 3.6 رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا،مہنگائی کا اصلاحاتی پروگرام پر منفی اثر ہوگا،مالی استحکام کے لیے ٹیکس میں اضافہ اور شرح نمو پر انحصار کیا گیا۔

ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکس بڑھانے کی وجہ سے ہے،شعبہ توانائی میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی محدود اصلاحات کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More