وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 17 کی 3190 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ایوانِ صدر میں گریڈ 4 سے 14 کی 41 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔

ملک میں 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

وزارت دفاع کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 362 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 19 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔وزارت دفاع میں جونیئر سویلین سیکیورٹی آفیسرز گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔

وزارت صحت میں 6، وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں 17 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 کی 961 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔ وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.30 فیصد کا اضافہ

خزانہ ڈویژن میں گریڈ ایک کی 8 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔وزارتِ قومی صحت میں 4 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔

کابینہ ڈویژن کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔ وزارتِ آئی ٹی میں گریڈ 14 کی 7 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔ریونیو ڈویژن کے تحت 1729 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ،کم از کم اجرت37 ہزار، سندھ کا بجٹ پیش

ایڈووکیٹ جنرل آئی سی ٹی کی مختلف کیڈرز میں 19 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر د یے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More