پشاور: بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے

ہم نیوز  |  Jun 14, 2024

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق زرحراست دہشتگرد کی نشاندہی پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگرد کے ساتھیوں نے فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوا اور جوابی فائرنگ میں زیر حراست ملزم کا ساتھی دہشت گرد بھی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یوآئی رہنما مولانا میر زاجان حملے میں شدید زخمی

سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے میں 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More