جنوبی افریقا میں منکی پاکس سے پہلی بار اموات کی تصدیق ہوگئی

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

جنوبی افریقا میں منکی پاکس سے پہلی بار اموات سامنے آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے منکی پاکس سے پہلی دو اموات رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ یہ اموات 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مئی سے اب تک منکی پاکس کے 5کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جے یوآئی رہنما مولانا میر زاجان حملے میں شدید زخمی

جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے مزید بتایا کہ منکی پاکس وائرس میں مبتلا افراد کی عمریں 30سے 39کے درمیان ہے جب کہ متاثرین کا بیرون ملک میں سفر کرنے کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ وزیر صحت نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اورپٹھوں میں درد شامل ہیں جب کہ منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More