کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

سچ ٹی وی  |  Jun 13, 2024

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف میدان میں بلکہ میدان کے باہر بھی مداحوں کے پسندیدہ انسان ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے آئرلینڈ کے خلاف منگل کو اپنے آخری یورو 2024ء کے وارم اپ میچ میں ایک معذور بچی کی مدد کر کے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ان کے اس احسن اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے فٹبالر کے حسنِ اخلاق کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو کو میچ کے آغاز پر قومی ترانے کے لیے ایک ننھی معذور شو بنکر کی میدان میں آنے میں مدد کرتے اور اس کا ہاتھ تھام کر ترانہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ننھی بچی کرسٹیانو رونالڈو کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنی اور پرتگال نے آئرلینڈ کو میچ میں 0-3 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More