پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوریا پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوریا پہنچ گئے۔محمد یاسر کے ہمراہ کوچ سید فیاض حسین بخاری بھی ہیں ۔ ایشین تھرونگ چیمپئن شپ 14 جون سے کوریا میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ 15 جون تک جاری رہے گی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری)نے امید ظاہر کی کہ محمد یاسر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More