سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 15 جون کو کھیلا جائے گا

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

کولمبو۔13جون (اے پی پی):سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ 15 جون کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں کھیلا جائے گا۔

مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم میزبان سری لنکن ویمنز ٹیم کے خلاف اپنے دورہ کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دورے کا آغاز 15 جون کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سے ہوگا جوگال انٹرنیشنل سٹیڈیم ، گال میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 18 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جون کو کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں ہی کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24جون کو کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

تینوں ٹی ٹونٹی میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹامیں کھیلے جائیں گے۔دونوں سیریز میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کریں گی۔میزبان سری لنکن ویمن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More