پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ نیٹ بال کوچنگ کورس 25 جون کو ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ کورس میں ملک بھر سے کھلاڑی اور کوچز حصہ لے رہے ہیں۔

کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لیکچرار شرکاکو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔ کورس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی، کوچز اور تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 20 جون تک ای میل ر [email protected] پر کرا سکتے ہیں۔رانا اسد تنویر کو کورس کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ 27 سے 30 جون سے تک لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے ریجنل، صوبائی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More