برطانیہ کی کیٹی بولٹر ناٹنگھم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لندن۔13جون (اے پی پی):انگلینڈ کی کیٹی بولٹر اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں کیٹی بولٹر نے کینیڈا کی حریف کھلاڑی ربیکا کیتھرین مارینو کو شکست دے کر جبکہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے انگلینڈ کی حریف کھلاڑی ہیتھر واٹسن کوشکست دی ۔

ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کی کیٹی بولٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی حریف کھلاڑی ربیکا کیتھرین مارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کی ہیتھر واٹسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More