حکومت میں بیٹھے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں ، ملک کو مذاق بنا دیا گیا ، لاہور ہائیکورٹ

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی حکومتی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج  کر دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی کیسز راولپنڈی کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیئے کہ ججوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ افسوسناک ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا، جو جج پسند نہ آئے اس کے خلاف تقریریں شروع کر دیں یہ نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتائیں کیا جج کی مخالف پارٹی سے رشتہ داری ہے یا اس نے پیسے پکڑے ہیں؟ جیل میں کونسا خطرہ ہے؟ کیا ججز آسمان پر بیٹھ کر سماعت کریں؟ یہ کہاں لکھا ہے جج کے خلاف ریفرنس آئے گا تو وہ کام بند کر دے گا۔

عمران خان کا قید تنہائی میں رکھنے کا موقف غلط ، ملاقاتیوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں، حکومت کولاہور ہائیکورٹ کے ججز پر اعتبار ہے اور نہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمارا کسی جج کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں ، جس پرجسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب یہ حکومت کا ذاتی مسئلہ ہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب ہتک عزت قانون کے 3 سیکشنز پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

بعدازاں عدالت نے حکومت پنجاب کی دو، دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ  کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More