ڈین ایوانز ناٹنگھم اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

لندن۔13جون (اے پی پی):انگلینڈ کے ڈین ایوانز اور چارلس بروم اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی ڈین ایوانز نے انگلینڈ کے حریف کھلاڑی ہنری سیرل کو ٹائی بریک سیٹس پر شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ انگلینڈ کے ہی چارلس بروم نے جنوبی افریقا کے لائیڈ ہیرس کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 34 سالہ انگلینڈ کے ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے حریف کھلاڑی ہنری سیرل کو ٹائی بریک پر 6-7(4-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں انگلینڈ کے ہی چارلس بروم نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کے لائیڈ ہیرس کو 6-7(2-7)،6-2 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More