برن۔13جون (اے پی پی):ناروے کے سائیکل سوار ٹورسٹین ٹراین نے ٹوور ڈی سوئس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا، ٹوورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس ریس میں دوسرے اور ڈنمارک کے سائیکل سوار میٹیاس شکلموسے تیسرے نمبر پر رہے۔ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا چوتھا مرحلہ رسچلیکون سے گوتھرڈ پاس تک 171 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو28سالہ ناروے کے سائیکل سوار ٹورسٹین ٹراین نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گھنٹے ،10 منٹس اور 21 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس ریس میں دوسرے اور ڈنمارک کے سائیکل سوار میٹیاس شکلموسے تیسرے نمبر پر رہے۔پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا ریس میں چوتھےنمبر پر رہے جبکہ کولمبین سائیکل سوار ایگن برنال پانچویں نمبر پر رہے۔چوتھے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہنے والے برطانوی سائیکلسٹ ایدم یٹس نے اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول سے یلو جرسی بھی چھین لی ۔ ٹوور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے،ریس میں سوئٹزرلینڈ کی قومی سائیکلنگ ٹیم کے علاوہ 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔