پی ڈبلیو ڈی بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 13, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی ) بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ جیسے کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی حکمت عملی کا دوسرا اہم ستون ہے۔

تنخواہ اور پنشن میں 25 فیصد تک اضافہ، کم از کم اجرت 37 ہزار

ہم غیر ضروری اخراجات کم کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے حجم اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈھانچے کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی اڑھائی ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کے محکمہ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More