نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعے کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

فلوریڈا۔13جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعے کو )مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں افغانستان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان برائن لارا سٹیڈیم تاروبا ٹریناڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور اومان پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ وارلڈ کپ کا 28واں میچ ہوگا جو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ انٹیگامیں کھیلا جائے گا،

تیسرا اور آخری میچ گروپ اے کی ٹیموں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ لاڈر ہل فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے نویں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More