اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر14 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس میں تین کھرب 16 ارب روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے، وفاقی کارپوریشنوں کے لئے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طورپر تین کھرب 56 ارب 22 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 1 کھرب 36 ارب 54 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد کی غیر ملکی معاونت شامل ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے پی ایس ڈی پی میں 653222.261 ملین روپے جبکہ کارپوریشنوں کے لئے 211777.739 ملین روپے مختص کئے گئے تھے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے ہوا بازی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 7302.997 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 3000ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1658 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ کابینہ ڈویژن کے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 75773 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی میں ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6256.960 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں101.960 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سا ل کی پی ایس ڈی پی میں کامرس ڈویژن کے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2205.282 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویزاتھارٹی کے علاوہ مواصلات کے منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں 728 ملین روپے اورڈیفنس ڈویژن کیلئے 5636 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی دی گئی ہے جن میں 300 ملین روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے،پی ایس ڈی پی میں دفاعی پیداوارڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3778 ملین روپے اوراسٹبلشمنٹ ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 921 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ امورڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25751 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جن میں 422.780 ملین روپے کی غیرملکی امدادشامل ہے،وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6054 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 1608.506 ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبوں اورخصوصی علاقوں کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طورپر226916.099 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جن میں 4460 ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے، صوبوں اورخصوصی علاقوں کی ترقیاتی منصوبوں میں سے صوبائی منصوبوں کیلئے 82416.099 ملین روپے ، خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لئے 70000ملین روپے اور آزاد جمو ں کشمیر و گلگت بلتستان کے خصوصی علاقوں کے لئے 74500 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جن میں 4450 ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پی ایس ڈی پی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 66315ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جن میں 9228.208 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔ پی ایس ڈی پی میں ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 27688.072 ملین روپے ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 104 ملین روپے، صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4918.758 ملین روپے اور وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6550 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 28929 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 21318.649 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3650 ملین روپے اور داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9070 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں وزارت قانون و انصاف ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 1230 ملین روپے ، میری ٹائم افیئر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5300 ملین روپے اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 169.505 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح پی ایس ڈی پی میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 41250 ملین روپے اور وزارت قومی صحت خدمات کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 27000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 885 ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پی ایس ڈی پی میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1015 ملین روپے ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 25000 ملین روپے ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 256.230 ملین روپے اور پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3225.708 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 59114.546 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جن میں 11207.650 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 17696 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے جن میں 13363.830 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔ اسی طرح سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7149.514 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 1434 ملین روپے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔ پی ایس ڈی پی میں سٹریٹجک پلان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 987.084 ملین روپے اور سپارکو کے لئے 35617 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 30650 ملین رو پے کی غیرملکی معاونت شامل ہے۔ پی ایس ڈی پی میں آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 259598.143 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 79636ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔پی ایس ڈی پی کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر180284 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے جس میں 36220 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔ اسی طرح پاور ڈویژن (این ٹی ڈی سی پیپکو) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 175939.943 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 100328.151 ملین روپے کی غیر ملکی معاونت شامل ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیلئے 100,000.000 ملین روپے، ایس او ایز کیلئے 196839 ملین روپے، صوبوں کیلئے 2095380 ملین روپے اور پراجیکٹ کیلئے 2000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔