آسٹریلیا کی ٹیم نویں مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں داخل

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

جمیکا۔12جون (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئی ۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کو عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کپتان ایراسمس 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، جوش ہیزل ووڈ اور سٹوئنس نے 2،2 جبکہ پیٹ کمنز اور الیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر نہ صرف حاصل کرلیا بلکہ نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 20 سکور کئے۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ سٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More