ہانگ کانگ۔12جون (اے پی پی):چین کی خواتین ٹیم نے بلغاریہ کو ایف آئی وی بی ویمنز والی بال نیشنز لیگ کے ایک میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سکور سے ہرا دیا۔ چین نے ایف آئی وی بی ویمنز والی بال نیشنز لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسرے ہفتے کھیلے گئے پانچویں پول میں بلغارین حریف ٹیم کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا۔ چین کی فتح کا سکور 15-25، 12-25 اور 17-25 تھا۔عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر چین کی ٹیم کو مکاؤ میں گزشتہ راؤنڈ میں چار میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا،جس میں ایک اولمپک کوالیفکیشن حریف جاپان تھا جس نے دوسرے ہفتہ تیسرے پول میں چین کو 1-3 سے شکست دی تھی۔ چین کی فتح میں مڈل بلاکر وانگ یوآن یوان اور آؤٹ ہٹر لی ینگ ینگ دونوں نے عمدہ کھیل پیش کر کے اہم کردار ادا کیا،ان کے علاوہ چین کی فتح میں ویمنز والی بال ٹیم کی کپتان یوآن ژینیو کے 12 اور گونگ ژیانگ یو کے 10اور ژو نے 6 پوائنٹس حاصل کئے ۔چین کے خواتین والی بال ٹیم کے کوچ کائی بن نے شنہوا کو بتایا کہ جیسے جیسے ٹورنامنٹ تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہا ہے، ژو کی فزیکل فٹنس بہتر ہوتی جارہی ہے،اور وہ ٹیم کو آئندہ گیمز میں ابتدائی لائن اپ میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آئندہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔