کیمرون نوری کا فاتحانہ آغاز، ناٹنگھم اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے راونڈ میں داخل

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

لندن۔12جون (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی کیمرون نوری نے جاپان کے حریف کھلاڑی شو شیمابوکورو کو 1-2سیٹس سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 28 سالہ انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کا مقابلہ جاپان کے حریف کھلاڑی شوسیمابوکورو سے تھا جس میں کیمرون نوری نے ایک گھنٹہ 43 منٹس کے مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو 1-6، 6-4 اور 3-6 سے پچھاڑ کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ کیمرون نوری کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی جیک پننگٹن جونز سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More