نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو مزید دومیچ کھیلے جائیں گے

اے پی پی  |  Jun 12, 2024

ٹرینیڈاڈ۔12جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو )مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہوگا ،پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں میزبان ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان برائن لارا سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں فتح یاب رہی ، یہ گروپ سی کے ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بغیر کسی پوائنٹ کے گروپ سی کے ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 27واں میچ ہوگا جوآرنوس ویل گراؤنڈ کنگسٹاؤن سینٹ ونسنٹ میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیشی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میں فتح اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، وہ گروپ ڈی کے پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح نیدرلینڈز کی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور اس کو بھی ایک میچ میں فتح اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، وہ دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔محدود اوورز کے فارمیٹ کے نویں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More