پشاور، عید پر بغیر اجازت کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Jun 12, 2024

پشاور ڈویژن میں عید الاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید الاضحیٰ پر کھالیں اکھٹا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ عید پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے ڈی سیز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملہ صفائی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ صفائی آپریشن کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عیدالاضحی کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دے دی

اس حوالے سے کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز صفائی عملہ 14 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More