اڈیالہ جیل والے سے رابطہ نہیں ، پیشرفت ہو گی تو بتائیں گے ، مولانا فضل الرحمن

ہم نیوز  |  Jun 12, 2024

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے ساتھ کوئی پیشرفت ہو گی تو بتائیں گے۔ ہمارے خدشات اور نقصانات کا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں۔

جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ، حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 2018 کے نتائج مسترد کیے، 2024 کے الیکشن کے نتائج بھی مسترد کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں آئندہ ایسا نہ ہو، اس کی یقین دہانی چاہتے ہیں، مسائل کے حل کے لیے وہ فوری نئے انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اصول پر کھڑے ہیں ، سرنڈر نہیں کریں گے، جو قوتیں ایسا کرتی ہیں انہیں عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More