ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 12, 2024

انٹیگوا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا اور نیپال کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس تک نہ ہوسکا۔ جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More