نیویارک: پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے نیویارک میں کینیڈا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔ آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
مجموعی طور پر حارث رؤف 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین باؤلر ہیں۔ حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں باؤلرز اسپنرز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب سے ایک بھی اوور نہ کرانا حیران کن ہے، شعیب ملک
افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔
اس کے علاوہ حارث رؤف 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی باؤلر ہیں۔