ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے خلاف کینیڈا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

سچ ٹی وی  |  Jun 11, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مخالف ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں، آج ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

کینیڈا کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دیں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم جانتے ہیں پاکستان پر بہت دباؤ ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد عامر

کینیڈا: سعد بن ظفر، ایرون جانسن، نونیت دھلیوال، پرگت سنگھ، نکولس کِرٹن، شریاس مووا، رویندرپال سنگھ، ڈیلن ہیلیگر، کلیم ثنا، جنید صدیقی، جیریمی گورڈن

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More