ڈالر مزید 13 پیسے مہنگا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 278 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

تین روز میں مرغی کا گوشت 90 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

گزشتہ روز امریکی ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید کے لیے 277.70 روپے اور فروخت کے لیے 280.15 رہی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More